قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس کل شروع ہوگا

منگل 28 جولائی 2015 11:52

قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس کل شروع ہوگا

اسلام آباد ۔28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس کل بدھ سے مری میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر سے کوچز اور ریفریز شرکت کریں گے اور یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا، کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ کورس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔