کراچی میں ساحل سمندر پر بلیوبوٹل زہریلی جیلی فش آ گئی ، شہریوں کا داخلہ ممنوع
منگل 28 جولائی 2015 12:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی2015ء) کراچی کے سمندر میں خطرناک بلیو بوٹل جیلی فش آگئی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے شہریوں کے ساحل پر داخلے پر 3دن کیلئے پابندی لگا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوام کو ساحل سمندر پر جانے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ وہاں بلیو بوٹل نامی زہریلی جیلی فش آ گئی ہے، عوام دور سے ہی ساحل کا نظارہ کر سکتے ہیں۔
یہ مچھلی اتنی خطرناک ہے کہ اس کے کاٹنے کے آدھے گھنٹے بعد موت واقع ہوسکتی ہے۔(جاری ہے)
اسی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے تین روز شہریوں کے ساحل پر آنے اور سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔ دوسری جانب سہانے موسم کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداداب بھی سی ویو پر موجود تھی۔ جیسے ہی زہریلی جیلی فش کی موجودگی کی اطلاع ملی، فوری طور پر سمندر کے کنارے اعلانات کرائے گئے اور لوگوں کو دور ہٹادیا گیا۔ طبی ماہرین کہتے ہیں اگر کسی کو بلیو بوٹل کاٹ لے تو فوری طور پر ان کے ڈنک کو نکالا جائے اور زخموں پر گرم پانی ڈالا جائے مگر احتیاط بہر حال علاج سے بہتر ہے اسی لیے ساحل کا دور سے نظارہ کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.