اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید ڈرامہ ”میرے اجنبی“ میں ایک ساتھ جلوہ گرہونگے

منگل 28 جولائی 2015 12:26

اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید ڈرامہ ”میرے اجنبی“ میں ایک ساتھ جلوہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید ڈرامہ ”میرے اجنبی“ میں ایک ساتھ جلوہ گرہونگے‘ یہ ڈرامہ (آج) بدھ 29 جولائی سے شروع ہو گا-پاکستانی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں اور اب وہ پہلی بارایک ڈرامے میں بھی اکھٹے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ڈرامہ”میرے اجنبی“ میں عروہ اور فرحان ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔عروہ اور فرحان کے ایک قریبی نمائندے کے مطابق یہ ڈرامہ ایک عورت کی زنگی پر بنایا جارہا ہے اور یہ ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہوگا۔احمد بھٹی کی ہدایت میں بننے والے اس ڈرامے کی کہانی صائمہ اکرام نے تحریر کی ہے اور اس ڈرامے میں عروہ اور فرحان سمیت صبا حمید، احمد حسن، فردوس جمال، وسیم عباس، اور ہما نواب بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔”میرے اجنبی“ 29(آج) جولائی سے نشر ہونا شروع ہوگا۔