Live Updates

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس، پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک ایک یفتے کے لیے موخر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جولائی 2015 12:45

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس، پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا جس میں پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ ایک ہفتے تک موخر کر دیا گیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ متفقہ طور پر موخر کیا گیا ہے جبکہ معاملہ موخر کرنے کی تجویز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے دی گئی تھی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے کو افہام و تفہیم کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچایا جائے.

قومی اسمبلی کا آئنہ اجلاس آئندہ ہفتے بروز منگل ہوگا جس میں پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پر بحث کی جائے گی.

اجلاس کے اختتام پر اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی تحریک آتی ہے یا تو وہ منظور ہوتی یا موخر، یا پھر مسترد کر دی جاتی ہے ورنہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ تحریک جمع کروانے والا تحریک واپس لے لیتا ہے. جس پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ ہمارے نقش قدم پر چلیں تو دس سال حکومت کر سکتے ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات