Live Updates

تین دن ہوگئے پورا انڈیا کھڑا ہے، وزارت خارجہ آلو چھولے اور وزیراعظم سری پائے کھانے میں مصروف ہیں‘ شرم کی بات ہے وہاں سے لاشیں آرہی ہیں،حکومت مٹھائیاں اور ساڑھیاں بھیج رہی ہے‘ بھارت میں کارروائیوں میں علیحدگی پسند سکھ ملوث ہیں ، کینیڈا میں خالصتان کی جلا وطن حکومت بنی ہوئی ہے‘ تحریک انصاف کے حوالے سے سپیکر کو فیصلہ کرنا ہے، حکومت یہ چاہتی ہے کہ پانچ سال پی ٹی آئی کو لٹکایا جائے‘ حکومت نے 26مہینوں میں کوئی اچھا کام نہیں کیا

پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 28 جولائی 2015 13:12

تین دن ہوگئے پورا انڈیا کھڑا ہے، وزارت خارجہ آلو چھولے اور وزیراعظم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تین دن ہوگئے پورا انڈیا کھڑا ہے، وزارت خارجہ آلو چھولے اور وزیراعظم سری پائے کھانے میں مصروف ہیں‘ شرم کی بات ہے وہاں سے لاشیں آرہی ہیں اور حکومت مٹھائیاں اور ساڑھیاں بھیج رہی ہے‘ بھارت میں کارروائیوں میں علیحدگی پسند سکھ ملوث ہیں کیونکہ کینیڈا میں خالصتان کی جلا وطن حکومت بنی ہوئی ہے‘ تحریک انصاف کے حوالے سے سپیکر کو فیصلہ کرنا ہے حکومت یہ چاہتی ہے کہ پانچ سال پی ٹی آئی کو لٹکایا جائے‘ حکومت نے 26مہینوں میں کوئی اچھا کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اس پارلیمنٹ نے ملکی مفادات کے حوالے سے کوئی اچھا کام نہیں کیا جہاں تک تحریک انصاف کے نہ آنے کی بات ہے تو جو آئے ہیں تو انہوں نے کونسا تیر مارا ہے جو بلیک میل نہ ہونا چاہے وہ بلیک میل نہیں ہوتا نئے انتخابات ہوں تاکہ موثر پارلیمنٹ بنے۔ سپیکر قومی اسمبلی فیصلہ کرینگے کہ تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنا ہے یا نہیں کیونکہ اختیارات ان کے پاس ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات