آزادکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے چیئرمین آل پاکستان انٹربورڈزسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

منگل 28 جولائی 2015 13:29

آزادکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے چیئرمین آل پاکستان ..

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے چیئرمین پروفیسرمحمدظہیرچوہدری کواعزازحاصل ، آزادکشمیر بورڈ کو سیشن سال 2015-16 کیلئے آل پاکستان انٹربورڈزسپورٹس کمیٹی (IBSC) کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔ اس سلسلہ میں IBCC کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹربورڈزسپورٹس کمیٹی کے طورپرآزادکشمیر بورڈکے چیئرمین پروفیسرمحمدظہیرچوہدری نے باضابطہ طورپرذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

اس موقعہ پر آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپورمیں منعقدہ آفیسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹربورڈزسپورٹس کمیٹی (IBSC) کی چیئرمین شپ خطہ آزادکشمیرکیلئے ایک اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرتعلیمی بورڈاس انتخاب کو درست ثابت کرنے کی بھرپورکوشش کرے گا۔ کھیلوں کی ترویج اورترقی کیلئے آزادکشمیرتعلیمی بورڈ اس سے قبل بھی ریاست بھرمیں نمایاں کرداراداکررہاہے۔

اجلاس سے سیکریٹری بورڈ پروفیسرشاہدمنیرجرال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ IBSC کی چیئرمین شپ آزادکشمیر بورڈکیلئے ایک اعزازہے ۔ پروفیسرمحمدظہیرچوہدری کی چیئرمین شپ میں تعلیمی بورڈ میرپور اپنابھرپورکرداراداکرے گا۔ انہوں نے امیدظاہرکی کہ موجودہ سپورٹس ڈائریکٹر پروفیسرمحمدشاہپال سلطانی اس سلسلہ میں اپنے تجربہ کی روشنی میں بھرپورصلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے تاکہ پاکستان بھرکے بورڈوں کو ایک اچھاپیغام جاسکے۔

اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس پروفیسرمحمدشاہپال سلطانی نے IBSC کے مجوزہ پروگرام اورپاکستان بھرمیں ٹورنامنٹس کے انعقاد بابت بریفنگ دی ۔ چیئرمین IBSC نے کہاکہ سیشن 2015-16 ء میں جملہ کھیلوں کے بروقت انعقاداورزیادہ سے زیادہ ٹیموں کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے IBSC کا ایک اجلاس فوری طورپربلایاجائے گا۔