اداکارہ و گلوکارہ بندیا سیلاب زدگان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہو کر رو پڑیں

منگل 28 جولائی 2015 13:36

اداکارہ و گلوکارہ بندیا سیلاب زدگان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جذباتی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) اداکارہ و گلوکارہ بندیا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئی ہوں ، حکومت سے اپیل ہے کہ سیلاب سے متاثرہ تمام لوگوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء خوردونوش مہیا کرنے کے ساتھ چھت بھی مہیا کی جائے ۔ انہوں نے امریکہ سے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔

(جاری ہے)

2015ء “سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان میں ہونے والے تمام معاملات پر نظر رکھتی ہوں اور حالیہ بدترین سیلاب نے ہزاروں لوگوں کو گھر بار اور کاروبارسے محروم کردیا ہے اور وہ بے یار و مددگار کھلے آسمان کے نیچے امداد کے منتظر ہیں ، حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ مصیبت اور آزمائش کے کٹھن موڑ پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ہر طرح مدد کی جائے اور خصوصی فنڈ کا قیام بھی عمل میں لانا چاہیے جس میں بیرون ملک میں مقیم لوگ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کیلئے دل کھول کر رقم بھیجے گے ۔اداکارہ بندیا گفتگو کے دوران جذباتی ہوکر روپڑیں ۔

متعلقہ عنوان :