امرتسر : بھارت میں ایک بار پھر سے خالصتان تحریک عروج پر پہنچ گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جولائی 2015 13:56

امرتسر : بھارت میں ایک بار پھر سے خالصتان تحریک عروج پر پہنچ گئی۔

امرتسر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) : امن کے علمبر دار ہونے کا راگ الاپنے وا لے اور عوامی حقوق کے غاصب بھارت میں آزادی کے لیے متعدد تحاریک کا آغاز ہو چکا ہے ، بھارت عوامی حقوق کی فراہمی کی بجائے ان کو کچلنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنی اسی روایت پر عمل پیرا ہے تاہم بھارت میں ایک بار پھر سے خالصتان تحریک شروع ہو چکی ہے اور آج کل عروج پر ہے.

(جاری ہے)

بھارت میں کشمیر کے مسلمان بھارتی مظالم اور تشدد سہہ رہے ہیں وہیں دوسری جانب ان مظالم سے چھٹکارا پانے اور ان کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کے لیے آسام اور کالصتان کی تحاریک بھی چلائی جا رہی ہیں. تحریک خالصتان سکھ قوم کی جانب سے چلائی گئی ہے جو کہ بھارتی پنجاب کو بھارت سے الگ کرنے اور آزاد سکھ ملک بنانے کی تحریک ہے. کیونکہ سکھ عوام زیادہ تر بھارتی پنجاب میں آباد ہیں اور امرتسر ان کا صدر مقام ہے . 1980 ء کی دہائی میں خالصتان کے حصول کی تحریک عروج پر تھی جس کو بیرون ملک مقیم سکھوں کی مالی اور اخلاقی امداد حاصل تھی تاہم چاہے کشمیر ہو یا آسام یا پھر خالصتان بھارت کسی کو بھی حقوق دینے کو تیار نہیں ہے.

متعلقہ عنوان :