گلوکارہ شبنم مجید 6ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی اور ملی نغمے پیش کرینگی

منگل 28 جولائی 2015 14:00

گلوکارہ شبنم مجید 6ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) گلوکارہ شبنم مجید 6ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی اور ملی نغمے پیش کریں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید 6ستمبر 1965ء کے شہداء کی قربانیوں پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں ہونیو الے شو میں پرفارم کریں گی ۔ شہداء کیلئے خصوصی شو میں پا ک آرمی کے جوانوں کے ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کرینگی ۔ اس موقع پر گلوکارہ شبنم مجید 65کی جنگ کے دوران گلوکارہ نورجہاں ، نسیم بیگم ودیگر گلوکاروں کے خون گرمانے والے ملی نغمات پیش کرینگی ۔