خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کی کارروائی ، سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تین افسران سمیت چار افراد گرفتار

منگل 28 جولائی 2015 15:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) خیبرپختونخوا احتساب کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تین افسران سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا‘ ملزمان پر بیس کروڑ روپے مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو صوبائی احتساب کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ اکاؤنٹ اصغر خان ‘ سینئر سوشل ویلفیئر افسر انصاف الرحمن‘ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انصار مہمند اور ٹھیکیدار ولی خان کو گرفتار کرلیا۔ احتساب کمیشن ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان پر بیس کروڑ روپے مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :