پین ایم گیمز میں کینیڈین ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی

منگل 28 جولائی 2015 15:27

پین ایم گیمز میں کینیڈین ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی

ٹورانٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) پین ایم گیمز میں کینیڈا کے ایتھلیٹس کی کارکردگی شاندار رہی، ایتھلیٹس اپنی کارکردگی سے متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔ اس فہرست میں آندرے ڈی گریس بھی شامل ہیں جنہوں نے ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ ڈی گریس سمیت دیگر ایتھلیٹس 2016 میں برازیل میں ہونے والے سمر اولمپکس میں بھی شاندار کارکردگی دکھانے کے خواہاں ہیں۔

اس حوالے سے ڈی گریس کا کہنا ہے کہ میرے ذہن میں ہے کہ میں نے آگے کیا کرنا ہے، میں مزید کامیابیوں کا خواہاں ہوں۔

(جاری ہے)

میں نے ٹورانٹو میں پین ایم گیمز میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا اور ملک کا نام مزید روشن کرنے کا خواہاں ہوں۔ ہم سمر اولمپکس میں بھی بہترین کاکردگی کے خواہاں ہیں۔ کینیڈا ایتھلیٹکس کے ہیڈ کوچ پیٹر ایرک سن کا کہنا ہے کہ ہم نے اگرچہ اچھی کارکردگی دکھائی لیکن اس کے باوجود ہم دبا میں تھے کیونکہ یہ مقابلے ہمارے ملک میں ہو رہے تھے لیکن دبا میں کھیلنا ہی ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوا اور ہم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ہمارا مستقبل روشن ہے۔ ویمن سپرنگ سائیکلسٹ مونیک سولیو ان کا کہنا ہے کہ میں نے اگرچہ سونے کا تمغہ جیتا لیکن میں مزید کامیابیاں دکھانے کی خواہاں ہوں۔