پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے ‘اداکارہ ریشم

منگل 28 جولائی 2015 16:23

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے ‘اداکارہ ریشم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہترین کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے کیونکہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے تیار ہے اور نہ ہی کوئی سرمایہ کار سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے‘ بھارت فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے نہ صرف معیاری فلمیں ضروری ہیں بلکہ حکومت پاکستان کو بھی فلم انڈسٹری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دینا ہوں گے۔

(جاری ہے)

”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات اور اسٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھ کردل کو انتہائی افسوس ہوتا ہے۔