برسات کے باعث بی ایڈ اور ایم ایڈ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے

منگل 28 جولائی 2015 16:48

سکھر ۔28جولائی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ناظم ِ امتحانات (اینیول)پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ کے اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ اور ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات 2013جو 28جولائی 2015سے یونیورسٹی کے تمام متعلقہ ایجوکیشن کالجوں /سینٹروں میں ہونا تھے وہ حالیہ برسات کے سبب ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ناظم ِ امتحانات کے مطابق اب امتحانات 4اگست 2015سے لئے جائیں گے۔امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحانات میں شریک ہوں۔