پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے زیر اہتمام جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر تشکرکی تقریب کا انعقاد

منگل 28 جولائی 2015 16:58

سکھر ۔28جولائی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے زیر اہتمام جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر تشکر کی تقریب منعقد ہوئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو، ضلع جنرل سکیرٹری چوہدری جاوید اقبال، سینئر نائب صدر اعظم خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و ترجمان خورشید احمد میرانی، عنایت اللہ آرائیں، تعلقہ نیا سکھر کے سابق صدر اللہ داد بوزدار دیگر کارکنوں، عہدیدارن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امام الدین کھوسو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے عمران خان کے منظم دھاندلی الزامات بے بنیاد ثابت ہو چکے ہیں عمران خان الزام تراشی کی سیاست ختم کرکے ملک کی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں ملک میں دھرنوں کی نہیں عوام اور املک کے لئے کام کرنیکی کی سیاست کی ضرورت ہے حکومت نے بیرونی ممالک بالخصوص چین سے نئے معاہدے کئے ہیں اور مختلف منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری اقتصادی راہداری کا منصوبہ مکمل ہونے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا تقریب میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی خوشی میں کارکنوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں قبل ازاں تعلقہ نیا سکھر سمیت ضلع بھر میں تنظیم سازی کے حوالے سے عہدیدران کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نیا سکھر اور سمیت دیگر تحصیلوں کی نئی باڈی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ترجمان خورشید میرانی کے مطابق صوبائی قیادت کی ہدایت پر ضلع بھر میں تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرکے رپورٹ صوبائی قیادت کو ارسال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :