لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا

منگل 28 جولائی 2015 18:12

لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں شروع ہوگیاہے، پہلے روز کھیلے گئے یونٹی الیون نے ٹائیگرز الیون کو 48 رنز سے ہرا دیا،یونٹی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 7 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے ، یونٹی الیون کی طرف سے محمد خرم نے60 رنز اور خرم جونیئر 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ، ٹائیگرز الیون کی طرف سے اویس نے 26 رنز دے کر تین اور ثقلین نے 14 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں ٹائیگرز الیون کی ٹیم یہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، ٹائیگرز الیون کی جانب سے عبداﷲ اور اویس بالترتیب 22 اور 9 رنز بناکر نمایاں رہے،یونٹی الیون کی طرف سے طارق نیازی نے 4 رنز دے کر دو جبکہ خاور مشہود نے 6 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،ایمپائرز کے فرائض محمد ایاس، سید اظہر عباس شاہ، ظہیر عباس، نزاکت اور وسیم شاہ نے انجام دیئے،

متعلقہ عنوان :