ایران نے 7 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزاکی پابندی ختم کردی

منگل 28 جولائی 2015 20:48

ایران نے 7 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزاکی پابندی ختم کردی

تہران۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) ایران نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے سلسلہ میں 7 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزا کی پابندی ختم کردی ہے منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اب ترکی ‘ لبنان ‘ آذربائیجان ‘ جارجیا ‘ بولیویا ‘ مصر اور شام کے شہریوں کو ویزا کے بغیر ایران کا سفر کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایران میں قیام کے لئے ویزا کے نئے قواعد کے مطابق ان میں سے 3ممالک کے شہری ایران میں ویزا لئے بغیر 15 سے لیکر 90 دنوں تک قیام کرسکتے ہیں ایرانی حکام نے ویزا کی شرط ختم کرنے کے اس پرورگام کا پہلے ہی مطالعاتی جائزہ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت دنیا بھر کے ممالک میں سے 60 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزا کی پابندی اٹھالی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران نے حالیہ سالوں میں سیر و سیاحت کی صنعت کو فروغ پر خاطر خواہ توجہ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :