منتخب نمائندوں کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار

muhammad ali محمد علی منگل 28 جولائی 2015 22:38

منتخب نمائندوں کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر پابندی کا فیصلہ کالعدم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) منتخب نمائندوں کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے منتخب نمائندوں کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 25 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق میں رہتے ہوئے منتخب نمائندے انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔