مصری شخص نے والدین کی قبر میں جاکر باتیں کی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 28 جولائی 2015 22:45

مصری شخص نے والدین کی قبر میں جاکر باتیں کی

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جولائی۔2015ء)مصری حکومت کے ایک افسر نے اپنے مرحوم والدین کی قبر کھودکراس میں لیٹ کر اُن سے ایک گھنٹہ تک بات کی۔ عبداللہ کامل مشرقی نیل اسیوت گورنوریٹ کے لیے مشیر کا کام کرتا ہے۔اس نےایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ اپنے والدین سے قریب ہونا چاہتا تھا۔ عبداللہ کامل نے اخبار کو بتایا وہ موت کے بارے کچھ سیکھنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ انسان زندگی میں کچھ بھی کرتا رہے، قبر میں وہ بتدریج ختم ہوتا جاتا ہے۔عبداللہ کامل نے بتایا کہ میں لمبے عرصے سے اپنے والدین کی قبر پر نہیں گیا تھا، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ قبر کھود کر اُن کے ساتھ لیٹوں گا، میں اُن سے نزدیک بھی ہونا چاہتا تھا۔سب سے پہلے میں نے غسل کیا، قبرستان کا رخ کیا اور قبر کھود کر اندر چلا گیا۔ سعودی اخبار العربیہ کے مطابق عبداللہ کامل نے اپنے ماں باپ کے پاس ایک گھنٹہ گذارا اور اُن سے اسی طرح باتیں کی جیسے وہ زندہ ہوں۔