مظفر گڑھ ، پولیس مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان مارے گئے
بدھ 29 جولائی 2015 11:50
مظفر گڑھ/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) مظفر گڑھ کے علاقہ شاہ والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق اور ان کے 2 بیٹوں سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان مارے گئے ،پولیس مقابلہ میں 6پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔بدھ کو پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ آٹھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں حراست میں لیے گئے ملک اسحاق اوران کے بیٹوں کو اسلحہ کی نشاندہی کیلئے مظفرگڑھ کے علاقہ شاہ والا کے قریب لے جایاگیاجہاں موجود ان کے ساتھیوں نے طاقت کے زور پر ملزمان چھڑانے کی کوشش کی جس پر مقابلے میں مارے گئے ۔
ہلاک ہونیوالوں میں ملک اسحاق ، دوبیٹے عثمان ، حق نوازاور سرگرم ساتھی غلام رسول شاہ سمیت 14افرادشامل تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ملزمان سے چار دستی بم ، کلاشنکو ف، تین پستول ،بارود سے بھرے تین کولر، تین سو سے زائد گولیاں اور بارہ بیٹریاں برآمد کرلی گئیں جبکہ چھ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقابلے میں شعبہ انسداددہشتگردی کے چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ مارے جانیوالے بیشتر افراد اشتہاری ملزم تھے۔مرنیوالوں میں غلام رسول شاہ کا بیٹا بھی شامل ہے تاہم پولیس نے تصدیق نہیں کی۔ پولیس حکام نے کہا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان میں زیادہ تر کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک اسحاق کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ملک اسحاق کو اسلحے کی نشاندہی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملتان سے مظفر گڑھ لایا جایا جا رہا تھا کہ شاہ والا کے قریب ملزمان کے ساتھیوں کے انھیں چھڑانے کی کوشش کی جس پر ملزمان سے مقابلہ ہو گیا اور تمام ملزمان ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھی موٹر سائیکلوں پر آئے۔مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں ڈی کیوہسپتال منتقل کردی گئی جب کہ کشیدگی کے خدشے کے پیش نظر ڈی کیوہسپتال کے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کر دیئے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.