فلمسٹا ر میرا کا اپنے مبینہ منگیتر کیپٹن نوید سے جھگڑا، سکون آور ادویات کا استعمال شروع کردیا

بدھ 29 جولائی 2015 12:05

فلمسٹا ر میرا کا اپنے مبینہ منگیتر کیپٹن نوید سے جھگڑا، سکون آور ادویات ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) فلمسٹا ر میرا نے اپنے مبینہ منگیتر کیپٹن نوید سے جھگڑے کے بعد سکون آور ادویات کا استعمال شروع کردیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کی اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید سے فون پر کسی بات پر توں تکرار شرو ع ہوگئی جو بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی اورغصے میں آکر کیپٹن نوید نے اپنا فون بندکردیا جس سے دل برادشتہ ہوکر اداکارہ میرا نے سکو ن آور ادویات کااستعمال شروع کردیا ہے اور اپنا زیادہ تر وقت سوکر گزاررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کے مینیجر سہیل راشدسے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔ دوسری جانب سنجیدہ شوبز حلقوں نے اداکارہ میرا اورلیلیٰ کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں اداکارائیں تقریباًپاگل پن کی حد تک جا چکی ہیں ایک دن کچھ کہتی ہے اور دوسرے دن اپنے بیان سے مکر جاتی ہیں ۔ان حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں اداکاراؤں کو میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے گرپر مہارت حاصل ہے ۔ اسی وجہ سے فلم ڈائریکٹرز میرا اورلیلیٰ کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے سے گریزاہیں ۔

متعلقہ عنوان :