دسواں این بی پی کپ آل سندھ باسکٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کھیلا جائے گا

بدھ 29 جولائی 2015 12:07

دسواں این بی پی کپ آل سندھ باسکٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کھیلا جائے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)دسواں این بی پی کپ آل سندھ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 3 سے 9 اگست تک ارمباغ فلڈلٹ کورٹ میں کھیلا جائے گا۔ کراچی ساؤتھ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سات روزہ ایونٹ میں دس اضلاع کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جنہیں بروقت مکمل کر لیا جائے گا-