ہما یونائیٹڈ کلب اسلام آباد، ملک سعاد اکیڈمی سوات کے خلاف تین میچز کی سیریز کھیلے گی، راؤ کنور عبدالحفیظ

بدھ 29 جولائی 2015 13:01

ہما یونائیٹڈ کلب اسلام آباد، ملک سعاد اکیڈمی سوات کے خلاف تین میچز ..

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) ہما یونائیٹڈ کلب اسلام آباد کے صدر راؤ کنور عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ ہما یونائیٹڈ کلب اسلام آباد، ملک سعاد اکیڈمی سوات کے خلاف تین میچز کی سیریز کھیلی گی۔

(جاری ہے)

یہ سیریز جمعہ سے سوات میں کھیلی جائے گی، جس کیلئے ہما یونائیٹڈ کلب اسلام آباد 16 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا ہے، ٹیم میں ایوب سعاد، حسن، علی اختر، محمند، فہد، سکندر، حمزہ، عبدالرحمن، سمیع مروت، انیق، دانیال، اوسامہ، رئیس، اکرام، جوشو اور ذاکر شامل ہیں جبکہ محمد صدیق بنگش کو ہیڈ کوچ جبکہ نوید کو اسسٹنٹ کوچ مقررہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہما یونائیٹڈ کلب اسلام آباد ، ملک سعاد اکیڈمی سوات کے خلاف تین میچز کی سیریزکھیلے گی جس کا پہلا میچ 31جولائی کو، دوسرا میچ یکم اگست جبکہ تیسرا میچ 2 اگست کو کھیلا جائے گا۔