کویت کی عدالت نے 4 مصری شہریوں کو موت کی سزا سنا دی

تین مصری شہریوں کو پاکستانی گارڈ کے قتل میں مدد فراہم کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سز

بدھ 29 جولائی 2015 13:14

کویت کی عدالت نے 4 مصری شہریوں کو موت کی سزا سنا دی

کویت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستانی گارڈ کو تعمیراتی سائٹ پر چوری کے دوران قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر کویت کی عدالت نے 4 مصری شہریوں کو موت کی سزا سنا دی ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان مصریوں پر الزام ہے کہ انھوں نے پاکستانی گارڈ پر ہتھوڑے سے وار کیے جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔کویتی عدالت نے دیگر 3 مصری شہریوں کو پاکستانی گارڈ کے قتل میں مدد فراہم کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

(جاری ہے)

مجرموں نے پولیس کے سامنے اعترافی بیان میں کہا کہ انھوں ں ے ایک تعمیراتی سائٹ پر گارڈ کو ہلاک کیا اور وہاں سے 36 ٹن اسٹیل چوری کیا جو 18 ہزار ڈالرز میں فروخت کیا گیا۔مجرموں کو سزائے موت کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔خیال رہے کہ 2007ء سے کویت میں کسی کو بھی پھانسی کے ذریعے موت کی سزائے نہیں دی گئی ہے تاہم اپریل 2013ء میں کچھ مجرموں کو پھانسی دی گئی تھی مشرقِ وسطیٰ کی اس ریاست کی جیلوں میں قید درجنوں افراد سزائے موت کے منتظر ہیں جو کہ قتل اور منشیات کے جرائم میں ملوث ہیں یاد رہے کہ کویت میں 1960ء سے شروع کی جانے والی پھانسی کی سزاوٴں میں اب تک 71 مرد اور 3 خواتین کو پھانسی کی سزا دی جاچکی ہے

متعلقہ عنوان :