سپیشل اولمپکس ، پاکستانی اتھیلیٹز عاصم زر اور اقصیٰ احمد نے فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

بدھ 29 جولائی 2015 13:27

سپیشل اولمپکس ، پاکستانی اتھیلیٹز عاصم زر اور اقصیٰ احمد نے فری اسٹائل ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء )لاس اینجلس اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، پاکستانی اتھیلیٹز عاصم زر اور اقصیٰ احمد نے فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں جاری سپیشل اولمپکس میں پاکستانی تیراکوں نے اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوا لیا۔

خواتین کے سوئمنگ مقابلے میں اقصی جنجوعہ نے چاندی کا تمغہ جیت لیا پاکستانی کھلاڑی عاصم زر نے 100 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل جبکہ اقصیٰ احمد نے 50 میٹر فری اسٹائل میں سلور میڈل جیتا ہے۔ جبکہ اس سے قبل مردوں کے سوئمنگ مقابلے میں عاصم زر نے سونے کا تمغہ جیتا۔ عاصم زر نے دو منٹ اْنتیس اعشاریہ پانچ چھ سیکنڈ میں 100 میٹر فری اسٹائل کا فاصلہ طے کرکے طلائی تمغہ پاکستان کے نام کیا۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس اسپیشل اولمپکس میں شامل پاکستانی سپیشل ایتھلیٹس کا دستہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے خوب زور لگا رہا ہے۔ ایونٹ میں ہونے والے خواتین کے 50 میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلے میں قومی ایتھلیٹ نے بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ اس سے قبل مردوں کی 100 میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں پاکستان کے عاصم زر نے سونے کا تمغہ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔