تحر یک انصاف کا ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجرتنظیموں کی یکم اور5اگست کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

بدھ 29 جولائی 2015 13:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)پاکستان تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمدسرور نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجرتنظیموں کی یکم اور5اگست کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اپنی ناکام پالیسوں کی سزاپوری قوم کو دے رہے ہیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس حکو مت کا قومی معیشت پر ”ڈرؤن حملہ “ہے ،تحر یک انصاف تاجربراداری کے ملک گیر احتجاج میں بھر پور شر کت کر یگی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا جا ئیگا‘تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی لا رہی ہے اور ملک کو ظالم حکمرانوں اور عوام دشمن پالیسوں سے نجات دلائیں گے ۔

وہ بدھ کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کسی بھی ملک کی تر قی وخوشخالی کیلئے ضروری ہے کہ وہاں کی معیشت کو مضبوط کیا جائے مگر پاکستانی حکمران اپنے ہی ملک کی معیشت کے دشمن بن چکے ہیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا حکومتی اقدام بھی ظلم کی انتہا ئی ہے جسکے خلاف تحر یک انصاف تاجر برادری کے ساتھ اور انکے ملک گیر احتجاج میں بھر پور شر کت کی جائیگی اور ہم بھی حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ظالمانہ اقدام کو فوری طور پرواپس لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جب سے اقتدار میں آئے ہیں یہ غر یبوں کا خون نچوڑ رہے ہیں اورنااہل حکمرانوں کی پا لیسوں کی سزاپوری قوم کو مل رہی ہے اور قوم کو ان ظالم اور نااہل حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کر نی چاہیے کیونکہ ان کا مقصد عوام کی خدمت یا مسائل کا حل نہیں بلکہ صرف ”شعبدہ بازیاں “ہیں جن کے ذریعے وہ قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ملک کی ترقی وخوشخالی اور مسائل کے حل کا ویژن موجود ہے اور ہم اقتدار میں آکر قوم کوکسی صورت مایوس نہیں کر یں گے بلکہ قوم کو کر پشن‘مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلانے سمیت نوجوانوں کیلئے روزگار اور خواتین کو بھی انکا جائز مقام دیا جا ئیگا ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں اور نااہل حکمرانوں سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں کا میابی تحر یک انصاف کے قدم چومے گی ۔