تیسرا ایشز ٹیسٹ،آسٹریلیا کا ٹاس جیت پر بیٹنگ کرنیکا فیصلہ

بدھ 29 جولائی 2015 14:47

تیسرا ایشز ٹیسٹ،آسٹریلیا کا ٹاس جیت پر بیٹنگ کرنیکا فیصلہ

برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جولائی۔2015ء)ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کینگرو قائد مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے،پچ میں باؤلرز کیلئے مدد موجود ہے تاہم ان کے بلے باز بڑا سکور کرنیکی کوشش کریں گے۔ برطانوی کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کر تے تاہم اب انکی ٹیم آسٹریلیاکو جلد از جلد آؤٹ کرنیکی کوشش کر ے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم میں مارک ووڈ کے بجائے سٹیون فن کو شامل کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔