انٹرنیشنل فٹبال کپ ، چیلسی نے بارسلونا کو 2-4 سے شکست دے دی

بدھ 29 جولائی 2015 14:52

انٹرنیشنل فٹبال کپ ، چیلسی نے بارسلونا کو 2-4 سے شکست دے دی

انگلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل فٹ بال کپ چیلسی اور بارسلونا کے سنسنی خیز میچ میں چیلسی نے پنالٹی ککس پر بارسلونا 2 کے مقابلے میں 4 گولز سے مات دے دی۔

(جاری ہے)

کھیل کے نوویں منٹ میں چیلسی کی طرف سے ہیزارڈ نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی جو کہ پہلے ہاف تک برقرار رہی ، میچ کے دوسرے ہاف میں بارسلونا نے شاندار کم بیک کیا اور 51 ویں منٹ میں زوما نے گول کر کے میچ 1-1گول سے برابر کر دیا۔

میچ کے 65 ویں منٹ میں بارسلونا کی طرف سے کورٹوئس نے ایک اور گول کر کے چیلسی کی ٹیم کو پریشان کرنے کی کوشش کی لیکن 84 ویں منٹ میں چیلسی کے سٹار پلئیر کاہل نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔ کھیل کے اختتام تک میچ 2-2 سے برابر رہنے کی وجہ سے میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔ چیلسی نے بارسلونا کو پنالٹی ککس پر آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے 4-2 سے فتح سمیٹ لی۔

متعلقہ عنوان :