لیجنڈ پاپ اسٹار وٹنی ہیوسٹن کی بیٹی انتقال کر گئی

بدھ 29 جولائی 2015 15:15

لیجنڈ پاپ اسٹار وٹنی ہیوسٹن کی بیٹی انتقال کر گئی

جارجیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)جارجیا: لیجنڈ پاپ گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن کی بیٹی بوبی کرسٹینا براوٴن بائیس برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے اہل خانہ کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ وہ اتوار کی شب ریاست جارجیا کے شہر ڈولوتھ میں وفات پا گئیں۔

(جاری ہے)

وٹنی ہیوسٹن کی واحد بیٹی بوبی کرسٹینا رواں برس اکتیس جنوری کو اپنے گھر میں باتھ ٹب میں بے ہوش پائی گئی تھیں، جس کے بعد سے وہ کومے کی حالت میں تھیں۔ بوبی کرسٹینا بھی اپنی والدہ کی طرح موسیقی کی دنیا میں نام کمانا چاہتی تھیں لیکن انہیں اس میں کامیابی نہیں ہو سکی تھی۔ وٹنی ہیوسٹن بھی 2012ء میں ایک ہوٹل کے باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔