میری ہمدردیاں ان دانوں باکس آفس پر ناکامی کا شکار رنبیر کے ساتھ ہیں ، سلمان خان

بدھ 29 جولائی 2015 15:38

میری ہمدردیاں ان دانوں باکس آفس پر ناکامی کا شکار رنبیر کے ساتھ ہیں ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) باکس آفس پر ان دنوں ناکامی کا شکار رنبیر کپور کے ساتھ سلمان خان نے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ ناکامی کا احساس کیا ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک اداکار صرف کسی ایک فلم سے کامیاب یا ناکام نہیں ہو جاتا تاہم اتنا ضرور ہوتا کہ فلاپ فلم کسی ایک اداکر پر طویل عرصے تک انڈسٹری کے دروازے ضرور بند کر دیتی ہے اور یہی رنبیر کپور کے ساتھ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں میری ہمدردیاں رنیبر کے ساتھ ہیں ۔