بلدیاتی انتخابات ، خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع کے 113 وارڈز میں پولنگ جاری ، سیکیورٹی سخت

جمعرات 30 جولائی 2015 11:07

بلدیاتی انتخابات ، خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع کے 113 وارڈز میں پولنگ جاری ..

پشاور/ نوشہرہ/ چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جولائی2015ء) خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع کے 113 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ری پولنگ جاری ، ملکی تاریخ میں پہلی بار ووٹ ڈالنے کا وقت گیارہ گھنٹے کیا گیا ، پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے پندرہ اضلاع کے 354 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا جو بغیر کسی تعطل کے شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل پشاور کے تیرہ وارڈز کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے ،ایبٹ آباد ضلع کونسل کے سات وارڈز ، بنوں ضلع کونسل کے نو اور چارسدہ کے 16 وارڈز میں دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔ڈی آئی خان کے 6 ، ہنگو کے 2 اور کرک کے 15 وارڈز میں ری پولنگ ہو رہی ہے۔ کوہاٹ چار ، لکی مروت کے تین ، مانسہرہ کے پانچ ، مردان کے دس ،نوشہرہ کے 22 اور صوابی کے سات ، وارڈز میں دوبارہ ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ ری پولنگ کے موقع پر پشاور میں چھیالیس ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، ایک ووٹر سات ووٹ کاسٹ کرے گا۔ -

متعلقہ عنوان :