اداکارہ کریتی سین کا کنگ خان کیساتھ کام پر خوشی کا اظہار

جمعرات 30 جولائی 2015 11:38

اداکارہ کریتی سین کا کنگ خان کیساتھ کام پر خوشی کا اظہار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) اداکارہ کریتی سینن ،جو اپنی دوسری فلم ” دل والے“ میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں،کا کہنا ہے کہ انکی خوش قسمتی ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع حاصل کرپائی ہیں، انہوں نے مزید اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ کے دیگر دو مقبول خان کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

کریتی نے ایک تقریب میں کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ کیریئر کے ابتداء میں ہی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع حاصل ہوا۔” ہیروپنتی“سے کیرےئرکا آغاز کرنے والی کریتی نے مزید کہا کہانہوں نے سلمان خان اور عامر خان کو ہمیشہ بڑی اسکرین پر ہی دیکھا ، انکے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش دل میں رکھتی ہیں۔دریں اثنا ،کریتی کابلغاریہ میں ورون دھون اور ڈائریکٹر روہت شیٹی کے ساتھ” دل والے “ کا پہلا شیڈول ختم ہو گیا ہے،فلم کی ریلیزکرسمس پر متوقع ہے ۔