پاکستان ٹی 20میں سری لنکا کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، عامر سہیل

جمعرات 30 جولائی 2015 11:57

پاکستان ٹی 20میں سری لنکا کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، عامر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپیئن سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ جے وردھنے اور سنگاکارا کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے سری لنکا کو زیر کرنے کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔عامر نے کہا کہ سری لنکا کا گزشتہ سال عالمی کپ جیتنا اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسکواڈ میں باصلاحیت کھلاڑی اور فائر پاور موجود ہے جس کے ذریعے سیریز جیتی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق سری لنکن ٹیم ان دنوں تعمیر نو سے گزر رہی ہے اور ان کے اسکواڈ میں متعدد نئے کھلاڑی موجود ہیں۔انہوں نے اتفاق کیا کہ پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد سری لنکن ٹیم میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ، شاہد آفریدی کی کپتان اور مختار احمد اور محمد رضوان جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی میں پاکستان کا میزبان ٹیم پر پلڑا بھاری ہے۔انہوں نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سری لنکن بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حفیظ کی باوٴلنگ کی کمی محسوس کرے گا