اسلام آباد : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، کراچی میں جاری آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 43 فیصد کمی ہوئی، قحبہ خانو ں کی سرپرستی کی جارہی تھی اور اس میں چند سفارتخانے ملوث تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا اسمبلی میں اظہار خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 12:06

اسلام آباد : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، کراچی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا. اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ ملک میں قحبہ خانوں کی سرپرستی کی جارہی تھی جن میں چند سفارتخانے ملوث تھے،کراچی میں رینجرز کے آپریشن کی بدولت ٹارگٹ کلنگ میں 43فیصد کمی آ ئی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی آپریشن کی تفصیلات وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کر دی گئی ہیں.
اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کی گئی،جس کے مطابق پاکستان میں امریکہ سمیت 5ملکوں کے باشندے مقیم ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے اسمبلی میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہاکہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے باعث امن قائم ہواہے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 43 فیصد جبکہ قتل کے واقعات میں 37 فیصد کمی آئی ہے،کراچی میں 630اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیاہے،713بھتہ خور،118اغواکار،517بھتہ خور وں کی گرفتار عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی پاکستان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کر لیتے ہیں،کسی ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو ملک کے قوانین کا احترام کرنا ہو گا،قواعد ضوابط مکمل کرکے آنے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قحبہ خانو ں کی سرپرستی کی جارہی تھی اور اس میں چند سفارتخانے ملوث تھے،منشیات،انسانی سمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف واقعات میں 4 افسران کا جواب نہ آنے پر انہیں معطل بھی کر دیا گیا ہے.قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ افغان باشندے مقیم ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ہے،79ہزار سے زائد برطانوی،6ہزار سے زائد بھارتی اور 52ہزار سے زائد امریکی شہری غیر قانوی طور پر مقیم ہیں۔