اداکارہ صوبیہ خان دبئی میں کامیاب شو کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئیں

جمعرات 30 جولائی 2015 12:13

اداکارہ صوبیہ خان دبئی میں کامیاب شو کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) اداکارہ صوبیہ خان دبئی میں کامیاب شو کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئیں ۔ صوبیہ خان عیدالفطر سے قبل دبئی شو کرنے روانہ ہوئی تھیں جہاں انہوں نے دبئی میں ہونے والے شو میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لئے یہ اداکارہ صوبیہ خان کا دبئی کا تیسرا ٹورتھا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے دبئی گئی تھیں۔ وطن واپسی کے بعد اب وہ دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں اداکاری شروع کر دیں گی ۔