گلگت : وزیر اعظم نواز شریف نے گانچھے میں خطاب کرتے ہوئےسیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 12:48

گلگت : وزیر اعظم نواز شریف نے گانچھے میں  خطاب کرتے ہوئےسیلاب متاثرین ..

گلگت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے آج صبح سکردو روانہ ہوئے جہاں انہوں نے گانچھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے امداد کا اعلان کر دای. وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ روپے، زخمی ہونے والوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ سیلاب میں تباہ ہونے والے گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے.

وزیر اعظم نے گانچھے کی تعمیر نو کے لیے بھی 50 کروڑ روپے امداد فراہم کر نے کا اعلان کر دیا.

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کو 15 کروڑ روپے دیں گے ، مال مویشی کے نقصان پر 5 سے 50 ہزار روپے کی امداد کی جائے گی. وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے لے لیے کوشاں ہے. انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے. یہاں کے لوگوں کے مسائل یہاں آ کر ہی معلو م ہو سکتے ہیں اور اسی لیے میں یہاں آیا ہوں.خواہش ہے کہ گلگت اسکردو روڈ جلد از جلد مکمل ہو جائے.انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحب میں آپ کے ساتھ ہوں آئیں ہم مل کر گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیں.

متعلقہ عنوان :