جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے 400ٹیسٹ شکار مکمل کر لیے

جمعرات 30 جولائی 2015 12:57

جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے 400ٹیسٹ شکار مکمل کر لیے

چٹاگانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جولائی۔2015ء) جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین ٹیسٹ کرکٹ میں 400شکار کرنے والے دوسرے پروٹیزاور مجموعی طور پر 13ویں باؤلر بن گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 32سالہ جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر نے بنگالی بلے باز تمیم اقبال کو پوویلین روانہ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 400شکار مکمل کیے۔

(جاری ہے)

ڈیل سٹین کے علاوہ سابق کپتان شان پولاک جنوبی افریقہ کی جانب سے108ٹیسٹ میچز میں 421شکار کر چکے ہیں۔

سٹین نے 80 ٹیسٹ میچز میں 400 وکٹیں مکمل کرکے سابق کیوی آل راؤنڈر سررچرڈ ہیڈلی کے ریکارڈ میں حصہ دار بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ تیز 400 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز عظیم سری لنکن سپنر متیاہ مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 72ویں ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سری لنکن جادوگر سپنر متیاہ مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 1992ء سے 2010ء کے دوران133ٹیسٹ میچز میں 800شکار کیے۔