Live Updates

اسلام آباد : تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق آئین کی رو سے ہمیں مطمئن نہیں کیا جا رہا، ہمارا موقف آئینی ہے ذاتی نہیں ہے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس کےباہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 13:02

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کے اسمبلی میں رہنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ہمیں تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت پر آئین سے متعلق مطمئن نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری نظرمیں کوئی درمیانی راستہ نہیں اورنہ ہی ہم انتہاپسند ہیں، ہم دلیل سے قائل کرنے اورہونے والے ہیں، ہمیں کسی کے اسمبلی میں رہنے پرکوئی اعتراض نہیں، ہمارا آئینی طریقے سے اعتراض ہے، تحریک انصاف کی رکنیت پرآئین سے متعلق مطمئن نہیں کیا جارہا۔

ہمارا موقف آئینی ہے ذاتی ہرگز نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ 2007 میں ایم ایم اے، مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف نے استعفے پیش کئے تھے، اس وقت چند ہی لوگ اسپیکر کے چیمبر میں استعفے جمع کروانے گئے تھے اوران کے استعفے منظورکرلئے گئے تھے۔ 1992 میں ایم کیو ایم کے استعفے فیکس پرآئے تھے وہ بھی قبول کرلئے گئے تو پھرتحریک انصاف کو کس بنیاد پر رعایت دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے جے یو آئی نے قومی اسمبلی میں تحریک پیش کی تھی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :