ملا اختر منصور افغان طالبان کے نئے امیر مقرر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 15:39

ملا اختر منصور افغان طالبان کے نئے امیر مقرر

افغانستان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : افغان طالبان نے پاکستانی حکام کو طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی. افغان طالبان کے مطابق ملا عمر کی ہلاکت کے بعد ملا اختر منصور کو افغان طالبان کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے. ملا اختر منصور جن کی عمر چالیس سال ہے طالبان دور حکو مت میں افغان آرمی کے سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے تھے ۔

امریکہ نے ملا منصور کے سر کی قیمت دو کروڑ ڈالر مقرر کی ہے جو کہ طالبان دور حکومت کے بعد سے اب تک ملا عمر کے نا ئب رہے ہیں۔ اہلکار نے یہاں تک بتا یا کہ وہ جانتے ہیں کہ ملا عمر کو قندھار کے کس قبرستان میں دفن کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں افغان طالبان نے ایک اہم کمانڈر حاجی نوروز ترکئی نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں بتا یا کہ امیر المئومنین کی ہلاکت کی خبریں بے بنیا د ہیں اور ان میں کو ئی صداقت نہیں ہے البتہ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آج کل علیل ہیں اور آرام فرما رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نامعلوم مقام سے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نہ تو وہ اتحادی طیا روں کی بمباری میں ہلاک ہو ئے ہیں اور نہ ہی فدائی محاذ نامی تنظیم کے دعووں میں کو ئی صداقت ہے جنھوں نے گذشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ملا عمر کو ان کے بھیجے ہو ئے دو خود کش حملہ آوروں نے ہلاک کر ڈالا ہے ۔واضح رہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کی خبر بی بی سی نے بریک کی تھی جس کے بعد افغان طالبان نے اس کی تردید کرتے ہوئے افغانستان اور طالبان کے مابین ہونے والے امن مذاکرات کے لیے اسے ایک سازش قرار دیا تھا. تاہم نجی ٹی وی چینل کے مطابق افغان طالبان شوریٰ نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :