پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 29 رنز سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جولائی 2015 21:58

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 29 رنز سے شکست دے دی
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جولائی 2015 ء) پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 29رنز سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دے دی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا پائی۔سری لنکا کی جانب سے سری وردھنے 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے 3 اور انور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شعیب ملک اور عماد وسیم نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد نے 46 رنز بنائےجبکہ سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل تنویر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :