پاکستان کیخلاف بھارت کا نیا ڈرامہ، جالندھر میں پاکستانی خاتون گرفتار کرنے کادعویٰ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 31 جولائی 2015 11:30

پاکستان کیخلاف بھارت کا نیا ڈرامہ، جالندھر میں پاکستانی خاتون گرفتار ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی2015ء)بھارتی سرکاراوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے اور مردوں کا سامنا کرنے کی بجائے مبینہ طورپرملک میں موجود ایک پاکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہر جالندھر میں ریلوے حکام نے پاکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے ،سمجھوتہ ایکسپریس میں کارروائی کے دوران متعلقہ حکام نے پاسپورٹ مانگا لیکن خاتون متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی جس پر 27سالہ خاتون کو حراست میں لے لیاگیا۔

خاتون کی شناخت چاند خان کے نام سے ظاہر کی گئی جو کراچی کی رہائشی ہے اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے ۔ دوسری طرف پاکستانی نیوز چینل کے مطابق خاتون اپنے ماموں کیساتھ درگاہ پر حاضری دینے گئی تھی اور بچھڑگئی ، خود معلومات نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ون انڈیانامی ویب سائٹ نے ایک افسر کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ خاتون متضاد بیانات دے رہی ہے جس پر مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاہم جالندھر پولیس خاتون کی اصل شناخت کا تاحال تعین نہیں کرسکی ، وہ کراچی کی محسوس ہوتی ہے تاہم خاتون کاکہناتھاکہ وہ لاہور سے ٹرین میں سوار ہوئی ۔

ابتدائی پوچھ گچھ میں خاتون نے بتایاکہ وہ دہلی جارہی تھی ، درگاہ پر حاضری دیناچاہتی ہے تاہم وہ اس درگاہ سے متعلق واضح نہیں کرسکی جہاں وہ حاضری دیناچاہتی ہے ۔ یہاں یہ امرقابل غور ہے کہ عمومی طورپر سمجھوتہ ایکسپریس جالندھر میں نہیں رکتی تاہم ریلوے پولیس نے حکم دیاکہ ٹرین کو روکا جائے اور خاتون کو پوچھ گچھ کیلئے لے گئے ۔