امریکی صدر اوباما نے دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر تیار کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے

جمعہ 31 جولائی 2015 11:40

امریکی صدر اوباما نے دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر تیار کرنے کے حکم نامے ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے 2025 تک دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر تیار کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔اس وقت دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر چین میں ہے اور یہ امریکی کمپیوٹر اس سے 20 گنا زیادہ تیز ہوگا۔

(جاری ہے)

لائن پیک معیاری ٹیسٹ کے مطابق اس سپر کمپیوٹر کی رفتار 33.86 پیٹا فلاپ فی سیکنڈ ہے جو 33863 ٹریلین کیلکولیشن فی سیکنڈ کرنے کا اہل ہے۔اس کمپیوٹر پر تحقیق اور اس کی تیاری کے لیے ایک نیا ادارہ نیشنل اسٹریٹیجک کمپیوٹنگ انیشی ایٹو قائم کیا جائے گا۔امریکہ اس نئے سپر کمپیوٹر کو پیچیدہ سمیولیشنز کے ساتھ ساتھ سائنسی تحقیق اور قومی سلامتی کے منصوبوں میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :