لاہور : عدالت نے اداکارہ میرا کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 12:33

لاہور : عدالت نے اداکارہ میرا کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : عدالت نے اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے. تفصیلات کے مطابق میرا کے خلاف عتیق الرحمان نے دعویٰ دائر کر رکھا ہے.

(جاری ہے)

عتیق الرحمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ میرا نے نکاح پر نکاح کر رکھا ہے لہٰذا اداکارہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے. جس پر عدالت نے گذشتہ سماعت میں اداکارہ میرا کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث عدالت نے اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں. عدالت نے حکم دیا کہ اداکارہ میرا کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے.

متعلقہ عنوان :