سعودی حکومت نے غلاف کعبہ اقوام متحدہ کو بطور تحفہ پیش کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 12:33

سعودی حکومت نے غلاف کعبہ اقوام متحدہ کو بطور تحفہ پیش کر دیا۔

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : سعودی حکومت نے اقوام متحدہ کو غلاف کعبہ کا بطور تحفہ “پیش کر دیا تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کو غلاف کعبہ کا تحفہ پیش کیا گیا، جس کے بعد اقوام متحدہ کی انتظامیہ نے غلاف کعبہ کو فریم کروا کے اقوام متحدہ کے دفتر میں آویزاں کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے غلاف کعبہ کے فریم کی نقاب کشائی کی تقریب گذشتہ روز نیویارک میں ہوئی، نقاب کشائی کی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون اورامریکا میں سعودی عرب کے مستقل مندوب سمیت اعلٰی شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے قیمتی تحفے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :