ساہیوال : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا۔

چینی مہمانوں کی شرکت خوشی کا باعث ہے، پاک چین دوستی سمندر سے زیادہ گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 13:36

ساہیوال : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کول پاور پلانٹ کے ..

ساہیوال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) :وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب میں وزیرمملکت عابد شیرعلی سمیت چینی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے 1320 میگاواٹ کے پلانٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبے عظیم پاک چین دوستی کا ثبوت ہیں،حکومت نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے دن رات ایک کردیے ہیں،منصوبے کے باعث 18 کروڑ پاکستانی آج بہت خوش ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی سمندروں سے زیادہ گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے جس کا ثبوت تقریب میں چینی مہمانوں کی موجودگی ہے جو کہ ہمارے لیے انتہائی مسرت کی بات ہے۔