کینیڈا میں استقاط حمل کی دوائی بیچنے کی اجازت مل گئی

جمعہ 31 جولائی 2015 14:24

کینیڈا میں استقاط حمل کی دوائی بیچنے کی اجازت مل گئی

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)کینیڈا میں استقاط حمل کی دوائی کی فروخت کی اجازت مل گئی، استقاط حمل کی دوائی کینیڈا میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق مل سکے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق استقاط حمل کی دوائی مائف گمسیو کے نام سے فروخت ہو گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اس کے مینوفیکچرر لائن فارما انٹرنیشنل لمیٹڈ نے اس کو فروخت کرنے کے نوٹیفیکشن کی وضاحت کی ہے۔ ہیلتھ کینیڈا کے حکام نے اس کی ضرورت کومحسوس کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر صحت رونا ایمبروز کوبھی اطلاع کر دی گئی ہے لیکن انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا کیونکہ وہ دیگر معاملات میں الجھی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے مزید الجھنا نہیں چاہتی۔