ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹکس ،کیوبا کے اورلینڈو اورٹیگا نے کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 31 جولائی 2015 15:19

ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹکس ،کیوبا کے اورلینڈو اورٹیگا نے کامیابی حاصل کر ..

سویڈن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سویڈن میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس مقابلوں میں ایتھلیٹس نے شاندار کھیل پیش کیا ، سب نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب زور لگایا اور مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔ ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس میں ہونے والی 110 میٹر رکاوٹوں کی ریس میں امریکہ کے ڈیوڈ اولیور کو اپ سیٹ شکست ہوئی ، انہیں کیوبا کے اورلینڈو اورٹیگا نے 13 اعشاریہ ایک نو سیکنڈز کے سکور سے شکست دی۔

(جاری ہے)

خواتین کی 100 میٹر ریس میں جمیکا کی عالمی چیمپئن شیلے این فریزر نے کامیابی حاصل کی ، انہوں نے مقررہ فاصلہ 10 اعشاریہ تین نو سیکنڈز میں عبور کیا۔ ایونٹ میں ہونے والے خواتین کے ٹرپل جمپ مقابلے میں کولمبیا کی کیٹرین ابارگوئین نے فتح سمیٹی جبکہ خواتین کے شاٹ پٹ مقابلے میں جرمنی کی کرسٹینا شوانیٹز نے 20 اعشارئیہ ایک تین کے سکور سے پہلا نمبر حاصل کیا۔ ویمنز 400 میٹر ہرڈلز ریس میں چیک ریپبلک کی زوزونا ہیجنووا نے 54 اعشاریہ تین آٹھ سیکنڈز میں فاصلہ عبور کر کے کامیابی حاصل کی۔