راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 16:09

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہونے والے ریلیف آپریشن اور کارروائیوں کا جائزہ لیا.

(جاری ہے)

آرمی چیف نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پہلے ریلیف آپریشن کیا جائے اور اس کے بعد رپورٹ کیا جائے. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاک فوج کا ایک دن کا راشن سیلاب متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.