خیرپور،برساتوں کے دوران نکاسی آب کے نظام کر بہتر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 31 جولائی 2015 16:37

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)خیرپور ضلع میں برساتوں کے دوران نکاسی آب کے نظام کر بہتر کرنے اور آٹھوں تعلقوں کے میونسپل اداروں کے نکاسی آب کے ڈسپوزل میں بلا تعطل بجلی کی فراہم کے لیے ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پرسنل سیکرٹیری مظہر علی خان نے کیمپ آفس خیرپور میں سیپکوکے اے سی اختر نبی ڈوگر اور ایگزیکٹو انجینئر حبیب اللہ پنھور کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا کہ سیپکو افسران مون سون کی برساتوں میں نکاسی آب کے اسٹیشنوں کی بجلی کی فراہمی کے لیے لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا جائے جبکہ ضلع خیرپور میں جہاں جہاں بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہورہا ہے ان علاقوں میں فوری مرمتی کام فوری طور پر کرایا جائے اور بجلی کی فراہمی جائے ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے سیپکو افسران کی جانب سے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے تمام ٹی ایم ایز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے 10 ، 10 لاکھ روپے کے ادائیگی کے چیک سیپکو افسران دیے جس کے بعد سیپکو افسران نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ٹی ایم ایز کے ماتحت ڈسپوزلز کی بجلی بند نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے سیپکو افسران کو ہدایت دیں کہ وہ فوری طور چائلڈ اینڈ مددر کئیر اسپتال نیشنل ہائی وے کی بجلی کی فراہمی کے لیے فوری اپنا کام مکمل کیا جائے کیونکہ جلد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ چائلڈ اینڈ مدد کئیر سینٹر اسپتال کا افتتاح کریں گے اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر سیپکو نے شہر بھر میں بقایاجات کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کیا جس پر انجمن تاجران خیرپور کے صدر لالا غفار شیخ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ شہر اور بازار سے بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی میں بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر اے ڈی سی ٹو ریاض حسین وسان ، سی ایم او خیرپور مشتاق جمانی اور دیگر موجود تھے۔