کراچی میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی، ایم کیو ایم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو خط لکھ دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 17:04

کراچی میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی، ایم کیو ایم نے اقوام متحدہ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : ایم کیو ایم نے اقوام متحدہ کو خط ارسال کر دیا. تفصیلات کے مطابق نے کراچی میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کو خط لکھا ہے۔ خط ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ سے جاری کیا گیا ہے . جاری کیے گئے اس خط میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل ریلیشنز کے سربراہ عادل غفار کی جانب سے لکھے گئے خط میں بانکی مون سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ متحدہ کے رہنما قمر منصور کو اسپتال منتقل کرنے کے معاملے میں مداخلت کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے.

مختلف جرائم میں ملوث افراد پولیس اور رینجرز کی حراست میں ہیں جن میں سے متعدد کا تعلق سیاسی جماعت ایم کیو ایم سے ہے تاہم ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کا ٹرائل کیا جا رہا ہے.