سری لنکن لیجنڈ کرکٹر جے سوریا کا آرمی پبلک سکول کا دورہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 18:54

سری لنکن لیجنڈ کرکٹر جے سوریا کا آرمی پبلک سکول کا دورہ

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) سری لنکن لیجنڈ کرکٹر جے سوریا نے آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر جے سوریا کی جانب سے آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جے سوریا نے آرمی پبلک سکول میں یادگار شہداپر پھول چڑھائے اور آرمی پبلک سکول کے بچوں سے ملاقات کی۔ جے سوریا نے آرمی پبلک سکول کے بچوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔جے سوریا کی جانب سےآرمی کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا بھی دورہ کیا گیا اور کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر جے سوریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔